Breaking News
recent

IHC Announced Verdict On Tayyaba Torture Case

Dailymotion

ج طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ آگیا ہے اور سابق ایڈیشنل سیشن کورٙٹ جج راجا خرم خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے . ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج کے خلاف عدالت سے یہ سزا, انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اچھا قدم ہے .
یہاں پر وہ تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے طیبہ کو انصاف دلوانے کے لیے آواز بلند کی . ان سب لوگوں میں ایک بڑا اور نمایا نام ریحام خان صاحبہ اور ان کی ارگنائزیشن ماشوم کا ہے جو طیبہ کو انصاف دلوانے کے لیے کافی سرگرم رہی. ریحام خان صاحبہ نے پہلے دن سے طیبہ کو انصاف دلوانے کے لیے نیشنل میڈیا سمیت ہر فورم پر موثر آواز بلند کی اور اسی سلسلے میں 10 فروری 2017 کو اسلام آباد کے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سول سوسائٹی, سٹوڈنٹس اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی . اس واک میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے جو موثر آواز بلند ہوئی آج کا فیصلہ اسی کا نتیجہ ہے . ریحام خان صاحبہ سے سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان کا بچوں کے حقوق کے لیے اور چیلڈ لیبر کے خلاف کام قابل تحسین ہے



from Pakistani Talk Shows, Pakistan Latest News, Breaking News Pakistan https://ift.tt/2ETrTSR
via

No comments:

Powered by Blogger.